Maeri daastaan gayee -
30th March 2019, 06:47 PM
مجھ کو تنہا چھوڑ کر , زندگی کہاں گئی
مجھے وہیں پہ جانا ھے ,یہ جدھر جہاں گئی
یہ میرے ساتھ ائی تھی , بیچ راہ میں گئی
مجھے زمیں پہ چھوڑ کر ,کیوں یہ اسماں گئی
ھواووں میں یہ گھل گئی, کھول کر قفس گئی
ائے کیسے اب نظر , بن کے یہ دھواں گئی
بھلا چکے ھیں اس کو سب ,نہ یاد ائے گی کبھی
صفحے میرے کھو گئے , میری داستاں گئی
یاد اوں گی کبھی , بھولی بسری بات سی
نظموں اور غزلوں کے , چھوڑ کر نشاں گئی
ھر قدم تھی راہ بر , اس سے تھا بسا یہ گھر
راز دار تھی میری , کیوں وہ مہرباں گئی
رضیہ یاسمین راز
|